بانی پی ٹی آئی کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، انہوں نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا: پرویز الہٰی 

Mar 21, 2026 | 11:47:AM
بانی پی ٹی آئی کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، انہوں نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا: پرویز الہٰی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے  کہا کہ بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے اور اُنہوں نے کسی کا نقصان نہیں کیا۔

گجرات میں میڈیا سے گفتگو  کے دوران  پرویز الہٰی نے گزشتہ انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی مدد شامل رہی اور اگر اللہ کو منظور ہوا تو دھاندلی کی کسر بھی نکل جائے گی، انہوں نے تجربے کی اہمیت پر زور دیا اور بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے ان کی باتوں کو سنا اور عمل کیا۔

سابق وزیراعلیٰ نے ن لیگ کے بارے میں کہا کہ بعض اوقات جب وہ آتے ہیں تو عوامی وسائل نکال لیتے ہیں، لیکن اس بار جو تیل موجود تھا وہ بھی نکال دیا گیا، انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے جہاز خریدنے کے فیصلے پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 10 ارب روپے کے جہاز کی خریداری کی بجائے عوام کو رمضان میں ریلیف دینا چاہیے تھا۔

انہوں نے عوامی شعور اور قربانیوں کی یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے جنہوں نے قربانیاں دی ہیں، ہمیں ان کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہیے، گجرات ضلع کو شہداء کی دھرتی قرار دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ ضلع تین نشان حیدر کے حاملین کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلی مریم نواز کی خطے کے حالات کے پیش نظر عید سادگی سے منانے کی اپیل

آخر میں پرویز الہٰی نے کہا کہ عید کی خوشیوں میں غزہ اور ایران کے مسلمانوں کو دعا میں یاد رکھنا چاہیے اور قیادت کے لیے دعا کرنی چاہیے کہ وہ ملک کے لیے کام کرے اور ان کی عمر دراز ہو۔