امریکا کا ایرانی تیل پر عائد پابندیوں کو 30 دن کیلئے ختم کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکا نے ایران کے خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات پر عائد اپنی پابندیوں کو 30 دن کے لیے عارضی طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
امریکی وزارت خزانہ کے سکریٹری اسکاٹ بیسینٹ نے کہا کہ یہ عارضی اجازت صرف اس تیل کے لیے ہے جو پہلے ہی ترسیل کے عمل میں ہے اس کا اطلاق نئے آرڈرز پر نہیں ہوگا۔
یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری کارروائیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں اور رسد میں بے یقینی پیدا ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دہشتگردی کیخلاف جنگ شہدا کی قربانیوں کی بدولت ہم جیت رہے ہیں:خواجہ آصف
ایران نے اُن بحری جہازوں پر حملے کیے ہیں جنہیں وہ امریکا اور اسرائیل سے منسلک قرار دیتا ہے جس کے باعث آبنائے ہرمز سے تیل اور گیس کی ترسیل متاثر ہوئی اور دنیا بھر میں قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اس کے نتیجے میں عالمی معیشت پر بھی وسیع اثرات کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔