بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت کا جشن منانے والے 17مسلمان نوجوان 6 سال بعد رہا

Mar 21, 2024 | 21:46:PM
بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت کا جشن منانے والے 17مسلمان نوجوان 6 سال بعد رہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2017 کے فائنل میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے کے جرم میں گرفتار 17 مسلمان نوجوانوں بھارت  میں 6 سال بعد رہا کر دیا گیا ۔

تفصیلا ت کے مطابق پولیس نے بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے گاوں برہان پور کے 17 مسلمان نوجوانوں پر الزام عائد کیا تھا کہ سال 2017 میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر اِن لوگوں نے جیت کر جشن منایا تھا،مدھیہ پردیش کی ایک عدالت نے ہندو شکایت کنندہ اور سرکاری گواہوں اور پولیس کے کہنے پر جھوٹے بیانات دینے پر مجبور کرنے کے ثبوتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مقدمے کو من گھڑت قرار دیا اور ملزمان کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا۔

2023 اکتوبر میں رہائی پانے والے ملزمان نے پولیس پر الزام لگایا تھا کہ انہیں مارا پیٹا گیا جبکہ زبانی طور پر بدسلوکی کی گئی، ملزمان میں دو بچوں کے باپ نے 2019 میں خودکشی کر لی تھی،واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2017 کے فائنل میں پاکستان نے بھارت 180 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں :گڈ بائے انڈیا ، ویرات کوہلی  کے فیصلے   سے مداح پریشان