وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات، ملکی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت

Mar 21, 2024 | 21:19:PM
وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات، ملکی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت
کیپشن: وزیراعظم شہبازشریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی ملاقات کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ، انسداد منشیات و چئیر پرسن پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن رضا نقوی نے ملاقات کی،ملاقات میں وزارت داخلہ, وزارت انسداد منشیات، پاکستان کرکٹ بورڈ کے امور اور ملکی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت   ہوئی۔ملاقات میں ملکی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیرِ داخلہ نے ملک بھر میں بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کو دئیے گئے ٹاسک کے حوالے سے وزیراعظم کو تفصیلی آگاہ کیا،وزیراعظم کو ایف آئی اے اور نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کی مجوزہ اصلاحات اور ری سٹرکچرنگ پلان پر بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے کہاکہ  بجلی چوروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے اور کسی قسم کی کوئی نرمی نہ برتی  جائے

یہ بھی پڑھیں: یاسمین راشد کے کاغذات منظور ہونے کیخلاف اپیل پر سماعت ایپلٹ ٹریبونل لاہور ہائیکورٹ سے اہم خبر آ گئی