دہشت گردوں کا ایک اور وار۔پاک فوج کے 2جوان اور 3شہری شہید۔4شر پسند مارے گئے

Mar 21, 2022 | 22:16:PM
دہشت گرد۔جوان۔شہید۔شہری۔اسلحہ۔برآمد۔عزم
کیپشن: پاک فوج کے جوان گشت کر رہے ہیں (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)دہشت گردوں کا ایک اور وار۔پاک فوج کے 2جوان اور 3شہری شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے ضلع باجوڑ کے علاقے بلورو میں فورسز پر فائرنگ کی۔فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران نائب صوبیدار اشتیاق ، سپاہی کامران نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا یا۔فائرنگ کے تبادلے میں 3بے گناہ شہری عصمت، الہام اور بہادر بھی شہید ہو گئے۔فوج کے جوانوں نے فوری جوابی کارروائی شروع کی اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مو¿ثر طریقے سے پتہ لگا لیا گیا اس دوران 4 دہشت گرد مارے گئے ۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمدہوا۔مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے۔ 44 سالہ نائب صوبیدار اشتیاق کاتعلق نوشہرہ سے تھاجبکہ کامران اورکزئی کا رہنے والا تھا۔آئی ایس پی آر کے فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہے ،ہمارے بہادر سپاہیوں اور معصوم شہریوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔منحرف ارکان کی حیثیت۔۔صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کا لارجر بنچ تشکیل۔ 24 مارچ کو سماعت