کورونا سے  مزید 2 افراد جاں بحق، 303 نئے کیسز رپورٹ

Mar 21, 2022 | 09:19:AM
 این سی او سی، کورونا وائرس، پاکستان ،نئے کیسز سامنے
کیپشن: کورونا اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 2 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 303  نئے کیسز سامنے آ گئے۔

 این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد30 ہزار تین سو اکتیس ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 15 ہزار سات سو چالیس ہے۔ ملک میں پندرہ لاکھ بائیس ہزار ایک سو اکانوے افراد کورونا سے متاثر ہوئے، چودہ لاکھ چھہتر ہزار ایک سو بیس صحت یاب ہو چکے ہیں،اعداد و شمار کے مطابق تین سوتین نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔