منحرف کارکن کے گھر کے باہر ہنگامہ آرائی۔کتنے کارکن گرفتار ہوئے؟

Mar 21, 2022 | 08:58:AM
دو کارکن گرفتار،فائل فوٹو
کیپشن: دو کارکن گرفتار،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)کراچی میں رمیش کمار کے گھر کے باہر ہنگامہ آرائی  اور احتجاج کرنےکے الزام میں 2 پی ٹی آئی کارکنوؒں کو گرفتار کر لیا گیا ۔
کراچی میں تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر کے باہر احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں پی ٹی آئی کے 2 کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔بوٹ بیسن پولیس اسٹیشن میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی شاہنواز جدون اور سعید اللہ آفریدی کے نام بھی شامل ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما بلال غفار نے کہا ہے کہ ہمارے چار کارکنوں کو گرفتار کیا گیا، کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں، گرفتاری کا سلسلہ نہ رکا تو وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے۔

تحریک انصاف کے کارکنوں نے تھانے کے باہر احتجاج کیا، جس کے بعد ایس پی کلفٹن سے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:    بیٹی نے ہاتھوں میں جان دی۔خودکشی کرنیوالی سب انسپکٹر کے والد نے اہم بات بتا دی