فریال تالپور سے اہم سیاسی شخصیت کی ملاقات

Mar 21, 2021 | 19:42:PM
فریال تالپور سے اہم سیاسی شخصیت کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گرینڈ ڈیموکریٹ الائنس(جی ڈی اے)کے رہنما سردار علی گوہر خان مہرکو ایک اور جھٹکا لگ گیا،سابق وزیراعلیٰ سندھ مرحوم سردار علی محمد خان مہرکے بیٹے احمد علی خان مہرنے فریال تالپور سے ملاقات کی ہے.

ذرائع کے مطابق کچھ دنوں میں احمد علی خان مہر کی پیپلز پارٹی میں شمولیت متوقع ہے۔فریال تالپور سے ملاقات میں ایم این اے سردار محمد بخش خان مہر اور معاون خصوصی بنگل خان مہر بھی موجودتھے۔
یاد رہے کہ احمد علی خان مہر جی ڈی اے رہنما علی گوہر خان مہر کے بھتیجے ہیں ،سابق وزیر اعلیٰ علی محمد مہر کے انتقال کے بعد بیٹے احمد علی خان مہرنے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا تھا ، پی ایس205میں ضمنی انتخابات کے دوران پیپلزپارٹی کے ایم این اے سردار محمد بخش خان مہر نے اپنے بھانجے احمد علی خان مہر سے جیت حاصل کی تھی۔