معروف ٹی وی سیریز ’’بریکنگ بیڈ ‘‘ کے اداکار جیانکارلو کے اسلام قبول کرنے کی اطلاعات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مشہور امریکی اداکار جیانکارلو(Giancarlo Esposito ) کے اسلام قبول کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی الشیخ کے مطابق جیانکارلو ایسپوسیتو نے سعودی عرب میں اپنے قیام کے دوران اسلام قبول کیا، انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اداکار کو ایک مسجد میں پروڈکشن ٹیم کے دیگر ارکان کے ساتھ نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اداکار اس وقت سعودی عرب میں فلمی منصوبے کی شوٹنگ کے سلسلے میں موجود تھے۔ ترکی آل الشیخ کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے ساتھ روابط اور سعودی عرب میں مثبت تجربات نے ان کے فیصلے میں اہم کردار ادا کیا۔
جیانکارلو ایسپوسیتو ہالی ووڈ کے معروف اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں اور انہیں خصوصاً ٹی وی سیریز ’’بریکنگ بیڈ‘‘میں گس فرِنگ کے کردار سے عالمی شہرت حاصل ہوئی، وہ متعدد کامیاب پروڈکشنز میں بھی اداکاری کر چکے ہیں۔
تاہم اداکار یا ان کے نمائندوں کی جانب سے اسلام قبول کرنے کی خبر کی آزادانہ یا باضابطہ تصدیق ابھی تک سامنے نہیں آئی، جس کے باعث اس معاملے پر مزید وضاحت کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :وزیر ٹرانسپورٹ کی ہدایت پرکرایوں میں بڑی کمی