برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے ممکنہ استعفے کی قیاس آرائیاں

Jun 21, 2026 | 21:00:PM
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے ممکنہ استعفے کی قیاس آرائیاں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز )برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے ممکنہ استعفے کی قیاس آرائیاں جنم لینے لگی، برطانوی اخبار آبزرور نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم کیئر اسٹارمر پیر کے روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے اور اقتدار سے علیحدگی کے لیے ممکنہ ٹائم ٹیبل کا اعلان کر سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کیئر اسٹارمر نے کابینہ کے ارکان، قریبی مشیروں، پارٹی ڈونرز اور ٹریڈ یونین رہنماؤں سے مشاورت کے بعد یہ تاثر حاصل کیا ہے کہ ان کے لیے وزارتِ عظمیٰ کے منصب پر برقرار رہنا مزید مشکل ہو سکتا ہے۔

اخبار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اس وقت اپنی اہلیہ کے ہمراہ سرکاری دیہی رہائش گاہ چیکورز میں اہم مشاورت میں مصروف ہیں، جبکہ لیبر پارٹی کی بعض سینئر شخصیات کو توقع ہے کہ وہ پیر کے روز اپنے سیاسی مستقبل سے متعلق واضح مؤقف اختیار کریں گے۔

تاہم برطانوی حکومت یا وزیراعظم آفس کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کسی قسم کی سرکاری تصدیق یا تردید جاری نہیں کی گئی۔ اس لیے کیئر اسٹارمر کے ممکنہ استعفے سے متعلق اطلاعات کو فی الحال غیر مصدقہ رپورٹس کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق سرکاری بیان سامنے آنے تک وزیراعظم کے مستقبل کے بارے میں کسی حتمی نتیجے پر پہنچنا قبل از وقت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :وزیر ٹرانسپورٹ کی ہدایت پرکرایوں میں بڑی کمی