فادرز ڈے کے موقع پر گوگل کا خصوصی ڈوڈل، والدین کی محبت اور قربانیوں کو خراجِ تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) عالمی فادرز ڈے کے موقع پر ’’گوگل‘‘ نے اپنے ہوم پیج پر خصوصی’’ ڈوڈل‘‘ جاری کرتے ہوئے دنیا بھر کے والدوں کی محبت، قربانیوں اور کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
گوگل کے منفرد ڈوڈل میں والد اور بچوں کے درمیان محبت بھرے تعلق کو خوبصورت انداز میں اجاگر کیا گیا ہے، جسے صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔ ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی گوگل نے فادرز ڈے کی مناسبت سے خصوصی آرٹ ورک پیش کیا، جو والدین خصوصاً والد کے اہم کردار کی یاد دلاتا ہے۔
فادرز ڈے دنیا کے مختلف ممالک میں ہر سال جون کے تیسرے اتوار کو منایا جاتا ہے۔ اس دن والدوں کی خدمات، قربانیوں اور خاندان کی تربیت میں ان کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔
سوشل میڈیا پر بھی فادرز ڈے کے حوالے سے مبارکباد کے پیغامات اور والدین کے ساتھ یادگار تصاویر شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ گوگل کا خصوصی ڈوڈل اس دن کی اہمیت کو مزید اجاگر کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :وزیر ٹرانسپورٹ کی ہدایت پرکرایوں میں بڑی کمی