وفاقی حکومت کا حج رجسٹریشن کا عمل کل سے شروع کرنے کا فیصلہ

Jun 21, 2026 | 12:16:PM
وفاقی حکومت کا حج رجسٹریشن کا عمل کل سے شروع کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپرا)وفاقی حکومت نے آئندہ سال کے حج کے لیے رجسٹریشن کا عمل 22 جون سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت مذہبی امور پاکستان نے سوموار کے روز سے حج رجسٹریشن کا آغاز کرنے کے ہدایت کر دی،عازمین وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر آن لائن رجسٹریشن کروا سکیں گے ،صرف رجسٹرڈ عازمین کو آئندہ سال حج پر جانے کی اجازت دی جائیگی۔

وزارت مذہبی امور پاکستان کی جانب سے مطلوبہ تعداد مکمل ہونے پر آن لائن رجسٹریشن بند کر دی جائیگی۔

آن لائن رجسٹریشن کے لئے پاسپورٹ کی معیاد نومبر 2027 تک لازمی قرار دی گئی،رجسٹریشن کے لئے عازمین حج سے کسی قسم کی فیس وصول نہیں کی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں:آئی فون کے شوقین دل تھام لیں! 18پرو نےہلچل مچا دی

 مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ رجسٹرڈ عازمین سرکاری کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت بھی حج کے لیے اہل ہوں گے۔