امریکہ ایران مذاکرات میں سوئس حکام کا رازداری برقرار رکھنے کا اعلان

Jun 21, 2026 | 09:22:AM
امریکہ ایران مذاکرات میں سوئس حکام کا رازداری برقرار رکھنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برگن اسٹاک میں سوئس حکام نے کہا ہے کہ وہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کے لیے ایک پر اعتماد اور رازداری پر مبنی ماحول فراہم کرتے رہیں گے۔

سوئس وزارت خارجہ کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد سے متعلق بات چیت برگن اسٹاک میں جاری ہے، اور سوئٹزرلینڈ اس عمل کو سہولت فراہم کر رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ مذاکرات کے دوران اعتماد اور رازداری کو برقرار رکھا جائے گا، جبکہ شرکاء اور بات چیت کی تفصیلات ظاہر نہیں کی جائیں گی۔

سوئس وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ مذاکراتی عمل کی کامیابی کے لیے اس کی رازداری برقرار رکھنا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل نے امن معاہدہ اڑاکررکھ دیا ،لبنان پر جنگ بندی اعلان کےبعد حملے،32افرادجاں بحق