اسرائیل نے امن معاہدہ اڑاکررکھ دیا ،لبنان پر جنگ بندی اعلان کےبعد حملے،32افرادجاں بحق 

Jun 21, 2026 | 09:12:AM
اسرائیل نے امن معاہدہ اڑاکررکھ دیا ،لبنان پر جنگ بندی اعلان کےبعد حملے،32افرادجاں بحق 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے باوجود لبنان پر اسرائیلی حملے مسلسل جاری ہیں جس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 32 افراد شہید ہوگئے۔

حزب اللہ سے جنگ بندی کے باوجود لبنان پر اسرائیلی حملے جاری ہیں، جہاں 20 جون کے حملوں میں 32 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو جنوبی لبنان میں حملے روکنے کا حکم دیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے یہ فیصلہ امریکہ کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا، اس سے پہلے اسرائیل نے لبنان پر حملے اور ایران نے جواب میں آبنائے ہرمز بند کر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ ایران امن معاہدہ میں کامیاب ثالثی، پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی