آیت اللہ خامنہ ای نےممکنہ جانشین کیلئے 3 نام تجویز کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ممکنہ جانشین کے لیے تین نام تجویز کر دیئے ہیں ۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ممکنہ جانشین کے لیے 3 علما کے نام تجویز کیے ہیں۔
آیت اللہ خامنہ ای نے یہ 'غیر معمولی اقدام' اسرائیلی حملوں میں شدت کے پیش نظرکیا ہے۔ اخبار کے مطابق ایرانی سپریم لیڈرکو خدشہ ہےکہ اسرائیل یا امریکا ان کو قتل کرنےکی کوشش کرسکتے ہیں۔
آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے اپنے جانشین کے لیے جن 3 علما کے نام تجویز کیےگئے ہیں، ان میں ان کے بیٹے مجتبیٰ کا نام شامل نہیں جو کہ ایک عالم دین ہیں اور پاسدران انقلاب کے قریب سمجھے جاتے ہیں، انہیں آیت اللہ خامنہ کا ممکنہ جانشین سمجھا جاتا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو بھی جانشینی کے لیے ممکنہ امیدوار سمجھا جاتا تھا تاہم وہ 2024 میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
اخبارکے مطابق 86 سالہ خامنہ ای جوکہ 36 سال سے ایران کے سپریم لیڈر ہیں، نے احتیاطاً الیکٹرانک پیغام رسانی ترک کردی ہے اور وہ صرف ایک قابل اعتماد مشیر کے ذریعے پیغامات دیتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سکیورٹی خدشات کی وجہ سے ایرانی وزارت اطلاعات نے سینئر حکام اور فوجی کمانڈروں کے موبائل فون یا دیگر الیکٹرانک آلات کے استعمال پر پابندی عائدکردی ہے، ایرانی حکام کی طرف سے فی الحال اس رپورٹ پرکوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ٹک ٹاک پر تحریر سے اے آئی ویڈیو بنانے کا فیچر پیش