شہیدبے نظیرکے مشن کو پوری ثابت قدمی کیساتھ آگے بڑھائیں گے: بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی سیاست ہمدردی اور یقین محکم کی بنیاد پر استوار تھی،
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو ایک نڈر آواز تھیں جو بے زبانوں کی ترجمان بنیں۔
بلاول بھٹو نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو ہمیشہ کیلئے حوصلے، جمہوریت اور امید کی علامت ہیں۔
بلاول بھٹوزرداری نے مزید کہا کہ محترمہ بے نظیربھٹونے اپنی زندگی جمہوری اور ترقی پسند پاکستان کیلئے وقف کر دی،وہ خواتین کے حقوق، اقلیتوں کے تحفظ، غریبوں کی فلاح کیلئے لڑتی رہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بینظیر بھٹو نے ہمیشہ جمہوریت، انسانی وقار اور خواتین کے حقوق کیلئے جدوجہد کی: آصف زرداری
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی سیاست ہمدردی اور یقین محکم کی بنیاد پر استوار تھی، نوجوان ناانصافی، عدم مساوات اور انتہاپسندی کے خاتمے اور نوجوان جمہوریت کی مضبوطی اور قومی اتحاد کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
یہ بھی پڑھیں:بے نظیر بھٹوشہید کے مشن کو جاری رکھنے کا عہد کرتے ہیں، مراد علی شاہ
بلاول بھٹو نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو پوری ثابت قدمی کے ساتھ آگے بڑھائیں گے،ان کے بچے اور جیالے ان کے خواب کے محافظ ہیں، شہید محترمہ کا مشن ہماری ہر جدوجہد میں زندہ ہے۔