اسرائیل کا ایران میں میزائلوں کے ذخیرے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، اصفہان میں نیوکلیئر سائٹ پر بمباری

Jun 21, 2025 | 11:55:AM
اسرائیل کا ایران میں میزائلوں کے ذخیرے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، اصفہان میں نیوکلیئر سائٹ پر بمباری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(  ویب  ڈیسک )اسرائیل نے ایران پر تازہ حملوں میں میزائلوں کے ذخیرہ کیے گئے مقامات اور انفرااسٹرکچر کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

 ایرانی پاسداران انقلاب کے زیرانتظام کام کرنے والی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ ایران کے وسطی شہر اصفہان میں ایک دھماکے کی اطلاعات ملی ہیں۔

دھماکے کے بعد شہر میں فضائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا گیا ہے۔

یہ شہر اصفہان نیوکلیئر ٹیکنالوجی سینٹر کا گھر ہے، جو ایران کا سب سے بڑا جوہری تحقیقی کمپلیکس ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:موسلادھار بارش ،متعددپل سیلابی پانی کی نذر،سیاح پھنس گئے

اصفہان کے نائب گورنر نے صوبے پر اسرائیلی حملوں کی مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ لنجان، مبارکہ، شہریزہ اور اصفہان کے شہروں کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اصفہان میں جوہری مقام کو بھی نشانہ بنایا گیا تاہم ’خطرناک مواد کا کوئی اخراج نہیں ہوا‘۔

ایران کے سرکاری ’پریس ٹی وی‘ کے مطابق ایک اسرائیلی ڈرون کو وسطی ایران کے شہر کاشان پر مار گرایا گیا۔