ایران کا اسرائیل پر پھر میزائلوں سے حملہ،ہلا ک ہو نے والوں کی تعداد 24 ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )ایران اور اسرائیل جنگ 9ویں روز میں داخل ،دونوں ملکوں کے ایک دوسرے پرحملے جاری ہیں ،ایران کا صبح سویرے اسرائیل پر پھر میزائلوں سے حملہ، فضائی اڈوں، دفاعی صنعتوں اور کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز کو نشانہ بنایا، حملوں میں ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 24 ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ایران کا صبح سویرے اسرائیل پر پھر میزائل حملہ کر دیا، حملے میں فضائی اڈوں، دفاعی صنعتوں اور کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز کو نشانہ بنایا گیا ،اسرائیلی میڈیا کے مطابق 8 روز میں ایران کے میزائل حملوں میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد24ہوگئی، 1150 زخمی ہوئے۔ 16زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
حملے کے بعد تل ابیب سمیت متعدد شہروں میں دھماکوں کی گونج سنائی دی، سائرن بھی بج اٹھے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا ناقابل یقین اقدام،مودی حکومت نے سر پکڑ لیا
تل ابیب میں دھماکے، سائرن بج اٹھے، شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، ایران نے گزشتہ روز بھی اسرائیلی شہروں پر میزائل داغے، ایران نے اسرائیل پر تازہ حملہ نئے میزائل سیلو سے کیا، اسرائیلی شہر تل ابیب، نیگیو اور حیفہ کو نشانہ بنایا گیا۔
بیر شیبہ میں مائیکرو سافٹ کی عمارت کے قریب میزائل حملے سے ٹیک ٹاور میں آگ بھڑک اٹھی، 5 افراد زخمی ہوگئے، ایران کے تل ابیب اور حیفہ میں 100 سے زائد ڈرون حملے کئے، 20 اسرائیلی زخمی،سجیل ٹو میزائل سے ہر طرف تباہی پھیل گئی۔
اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا کہ ہمارا دفاعی نظام ایرانی میزائل کا راستہ نہیں روک سکا۔