پارٹی رہنماﺅں کو علیحدگی پراکسانے کا الزام، پرویز خٹک کیخلاف جماعتی کارروائی کاآغاز

Jun 21, 2023 | 21:17:PM
پارٹی رہنماﺅں کو علیحدگی پراکسانے کا الزام، پرویز خٹک کیخلاف جماعتی کارروائی کاآغاز
کیپشن: پرویز خٹک فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی رہنماﺅں کو جماعت سے علیحدگی پر اکسانے کے الزام پر پرویز خٹک کیخلاف جماعتی سطح پر کارروائی کا آغاز کردیا۔
مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے پرویز خٹک کو اظہاروجوہ کا نوٹس جاری کر دیا گیا،پرویز خٹک سے 7 روز میں جواب طلب کیاگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی
جواب تسلی بخش نہ ہونے یا اظہاروجوہ کے نوٹس کے جواب سے گریز پر کارروائی آگے بڑھانے کی تنبیہ کی گئی ہے، نوٹس میں کہا گیاہے کہ جماعت کے علم میں آیا ہے کہ آپ اراکین سے روابط قائم کرکے انہیں جماعت سے علیحدگی اختیار کرنے پر اکسا رہے ہیں، پرویز خٹک 7 یوم میں اس تاثر کے حوالے سے اپنا مفصل جواب داخل کریں۔

یہ بھی پڑھیں: خبردار ہوشیار! اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والوں کیلئے بڑی خبر