پی سی بی بورڈ آف گورنرز کیلئے دو نامزدگیوں کا نوٹیفکیشن جاری

Jun 21, 2023 | 18:51:PM
پی سی بی بورڈ آف گورنرز کیلئے دو نامزدگیوں کا نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وازرت بین الصوبائی رابطہ نے ذکاء اشرف اور مصطفیٰ رمدے کی نامزدگیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

خیال رہے کہ پی سی بی کے پیٹرن ان چیف وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز ذکاء اشرف اور مصطفی رمدے کو نامزد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: حکومت کا بڑا فیصلہ، پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی ڈی نوٹیفائی

پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری مینجمنٹ کمیٹی کی سربراہی کرنے والے نجم سیٹھی چیئرمین بورڈ کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں جس کے بعد ذکاء اشرف چیئرمین کے عہدے کیلئے مضبوط ترین امیدوار کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں جن کو وزیراعظم نے بورڈ آف رکن کی حیثیت سے بھی نامزد کردیا ہے جن کی بورڈ آف گورنرز میں شمولیت کی منظوری پی سی بی بورڈ مینجمنٹ کمیٹی نے دے دی۔