عمران ہاشمی مذہبی شخص ہیں، حمائمہ ملک کا انکشاف

Jun 21, 2023 | 10:34:AM
 پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل حمائمہ ملک نے بھارتی فلم اسٹار عمران ہاشمی کو مذہبی شخص قرار دے دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل حمائمہ ملک نے بھارتی فلم اسٹار عمران ہاشمی کو مذہبی شخص قرار دے دیا۔

حال ہی میں اداکارہ نے انٹرویو میں پڑوسی ملک میں کام کے تجربے اور اس کے باعث سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقیدوں کے حوالے سے بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں جب بھی کبھی سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ شیئرکرتی ہوں تو سوشل میڈیا صارفین تبصرہ کرتے وقت صرف عمران ہاشمی کا ہی ذکر اور تنقید کرتے ہیں جس کی وجہ سے اس کے تمام گناہ دھل گئے ہوں گے۔ عمران ہاشمی بہت اچھے انسان اور دوست ہیں، وہ ایک مہذب اور مذہبی انسان ہیں ، وہ  باعمل مسلمان ہیں۔

اداکارہ کے مطابق عمران ہاشمی کو تمام آیاتیں زبانی یاد ہیں، سیٹ پر جب دونوں ساتھ ہوتے تھے تو اکثر ساتھ مل کر آیات کی تلاوت بھی کرتے تھے۔عمران ہاشمی کے دل میں کسی کے لئے کوئی برائی نہیں ہے بلکہ سب کی عزت کرتا ہے اور اپنے کام کی بہت عزت کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:  اوورسیز پاکستانیوں کے خلاف ’’احمقانہ تبصرہ‘‘، واسع چوہدری نے معافی مانگ لی

یاد رہے کہ 2014 میں بالی ووڈ کی فلم ’راجہ نٹورلال‘ میں عمران ہاشمی اور حمائمہ ملک نے ایک ساتھ اداکاری کی تھی۔