عالمی مارکیٹ،خام تیل کی قیمتوں  کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی

Jun 21, 2022 | 12:06:PM
عالمی مارکیٹ،خام تیل کی قیمتوں  کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عالمی کساد بازاری کے خطرات کو ایک طرف رکھتے ہوئے سرمایہ کاروں نے قیمتیں بڑھانا شروع کر دیں، طلب کے مقابلے میں محدود رسد کے خطرے کے پیش نظر تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد اضافہ ہوا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں دوبارہ بڑھنا شروع ہو گئیں،ریڈی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت ایک ڈالر اضافے کے بعد 115 ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 7.3 فیصد تک کم ہو گئیں تھیں، جولائی کی ڈیلیوری کے لئے قیمت ڈھائی ڈالر بڑھ کر 112 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیںعدالت میں درخواست دائر  ہونےکے بعد دانیہ شاہ کا ردعمل بھی آ گیا،ویڈیو وائرل