بلاول بھٹو کا دولت مشترکہ سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے روانڈا جانے کا پروگرام منسوخ

Jun 21, 2022 | 00:04:AM
بلاول بھٹو زرداری، دولت مشترکہ سربراہی کانفرنس، روانڈا، پروگرام منسوخ،
کیپشن: بلاول بھٹو زرداری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دولت مشترکہ سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے روانڈا جانے کا پروگرام منسوخ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی دادی علیل ہیں اوروہ دادی کے پاس کراچی میں مکین ہیں،ذرائع کا کہناہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اپنی دادی کی علالت کے باعث روانڈا جانے کا پروگرام منسوخ کر دیا۔ذرائع کے مطابق وزیر مملکت امور خارجہ حنا ربانی کھر اب بلاول بھٹو کی جگہ روانڈا سر براہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی،حنا ربانی کھر پاکستانی وفد کی بھی قیادت کریں گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: غریب طبقے کیلئے ریلیف، وزیراعظم کا بڑا اعلان