پشاور زلمی کا کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ

Jun 21, 2021 | 23:14:PM
پشاور زلمی کا کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پشاور زلمی کی ٹیم نے  کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کی ٹیم میں کپتان وہاب ریاض،کامران اکمل، شعیب ملک،حضرت اللہ زازئی، امام الحق ، پاول ،ردر فورڈ، خالد عثمان ، عمید آصف ، محمد عمران اور محمد عرفان شامل ہیں۔

کراچی کنگز کی ٹیم میں کپتان عماد وسیم، بابر اعظم ، شرجیل خان، مارٹن گپٹل، والٹن،محمد عامر، ارشد اقبال، تھسارا پریرا، نور احمد، دانش عزیز اور محمد الیاس شامل ہیں۔

اس سے قبل ہو نے والے آج کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر ملتان سلطانز پہلی بار فائنل میں پہنچ گئی۔ ملتان سلطانز کے 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایونٹ کی ٹاپ ٹیم اسلام آباد 31 رنز پہلے ہی ہمت ہار گئی۔

اسلام آباد یونائٹیڈ کی طرف سے عثمان خواجہ 70 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، دیگر بیٹسمینوں میں حسین طلعت 25، افتخار احمد 16،محمد وسیم 13 رنز ہی بناسکے۔اس سے قبل ملتان سلطانز نے صہیب مقصود کی نصف سنچری اور خوشدل شاہ اور چارلس کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت 20اوورز میں 180رنز بنائے۔ یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 9 وکٹ پر 149رنز تک محدود رہی، یوں ایونٹ کا اہم میچ ملتان سلطانز نے 31رنز سے جیت لیا۔

یہ بھی پڑھیں: یونائیٹڈ کو کوالیفائر میں شکست۔۔ملتان سلطانز پہلی بار فائنل کھیلے گی