زارا نعیم کس پاکستانی گلوکار کی مداح ہیں؟اے سی سی اے امتحان میں عالمی سطح پر پہلی پوزیشن ہولڈر کا اہم انکشاف

Jun 21, 2021 | 22:48:PM
زارا نعیم کس پاکستانی گلوکار کی مداح ہیں؟اے سی سی اے امتحان میں عالمی سطح پر پہلی پوزیشن ہولڈر کا اہم انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اے سی سی اے امتحان میں عالمی سطح پر پہلی پوزیشن لینے والی زارا نعیم ڈار گلوکار عاصم اظہر کی مداح نکلی، انہیں عاصم اظہر کا گانا سنے بغیر نیند نہیں آتی۔

ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) کے امتحان میں ساری دنیا کو پچھاڑنے والی پاکستان کا فخر زارا نعیم ڈار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے عاصم اظہر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں بہت خوش ہوں کیوں کہ مجھے آج اس شخص سے ملاقات کا موقع ملا جسے اپنی نوعمری سے سن رہی ہوں’۔

انہوں نے عاصم اظہر کے ہمراہ شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ‘وہ ہر روز عاصم اظہر کا گانا سن کر سوتی ہیں’۔
زارا نعیم ڈار نے لکھا کہ ‘گلوکار نے اتنی کم عمر میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں لیکن ان سب کے باوجود وہ عاجزی پسند اور خوش مزاج انسان ہیں’۔

انہوں نے گلوکار سے اپنی ملاقات کی وجہ تو نہیں بتائی البتہ عاصم اظہر کو مزید کامیابیاں نصیب ہونے کی دعا دیتے ہوئے بتایا کہ وہ اوکاڑہ میں ان سے ملی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: تنقید کا نشانہ بننے والی اداکارہ جیا علی نے عمران ادریس سے شادی کرنے کی وجہ بتادی