طالب علم زیادتی کیس۔عزیر الرحمٰن کے شریک ملزم کی عبوری ضمانت 

Jun 21, 2021 | 12:16:PM
 طالب علم زیادتی کیس۔عزیر الرحمٰن کے شریک ملزم کی عبوری ضمانت 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور میں مدرسے کے طالب علم کے ساتھ زیادتی کے کیس میں ملزم عزیر الرحمٰن کے شریک ملزم عبداللّٰہ نے سیشن کورٹ سے عبوری ضمانت لے لی۔

ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم عبداللّٰہ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ملزم کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ۔عدالت نے پولیس سے 30 جون کو رپورٹ طلب کرلی ، ملزم عبداللّٰہ پر زیادتی کا شکار طالب علم صابر شاہ کو دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ چند دن قبل سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو ئی تھی جس میں مفتی عزیز الرحمان نوجوان طالبعلم کو اپنی زیادتی کا نشانہ بنا رہے تھے۔ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد  عزیر الرحمٰن کا شریک ملزم عبداللّٰہ  بھی روپوش ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں زیادتی کیس۔شرمندہ ہوں بھٹک گیا تھا۔مفتی عزیز الرحمٰن کا اعتراف جرم