وفاقی بیوروکریسی میں اعلٰی سطح کے تقرر و تبادلے، اویس منظور سمرا  سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی ڈویژن تعینات

Jul 21, 2026 | 19:14:PM
وفاقی بیوروکریسی میں اعلٰی سطح کے تقرر و تبادلے، اویس منظور سمرا  سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی ڈویژن تعینات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)وفاقی بیوروکریسی میں اعلٰی سطح کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں، سیکریٹری، منصوبہ بندی و ترقی ڈویژن اویس منظور سمرا کا تبادلہ کر کے گریڈ 22 کے اویس منظور سمرا کو  سیکریٹری، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن تعینات کیا گیا ہے.

 مزید برآں، اویس منظور سمرا کو سیکریٹری آبی وسائل ڈویژن کا اضافی چارج بھی 3 ماہ یا مستقل سیکریٹری کی تعیناتی تک (جو بھی پہلے ہو) تفویض کیا گیا ہے.

 علاوہ ازیں، گریڈ 22 کے او ایس ڈی سید علی مرتضٰی سیکریٹری، وفاقی محتسب سیکریٹریٹ تعینات کئے گئے ہیں جبکہ گریڈ 22 کے سیکریٹری، وفاقی محتسب سیکریٹریٹ علی طاہر کا تبادلہ کر کے انہیں سیکریٹری، امور کشمیر و گلگت بلتستان ڈویژن تعینات کیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں.

یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد بلدیاتی انتخابات: یونین کونسلز کی تعداد میں اضافے کا شیڈول جاری