پی آئی اے پر پابندی کے خاتمے سے پاک برطانیہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا، ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر برطانوی ہائی کمیشن

Jul 21, 2025 | 23:11:PM
پی آئی اے پر پابندی کے خاتمے سے پاک برطانیہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا، ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر برطانوی ہائی کمیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیر راشد)پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر "جو موائر" کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت کے بحالی کے سفر سے انتہائی پُرامید ہوں۔ گزشتہ دو سالوں میں پاکستانی معیشت میں نمایاں حد تک بہتری آئی ہے، پاکستانی ایئر لائنز پر پابندی ختم ہونے کے باعث پاک برطانیہ تعلقات بالخصوص باہمی تجارت کو مزید فروغ ملے گا۔

کراچی میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن میں برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موائر کی الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مینوفیکچرنگ اور زراعت کی بدولت اپنی برآمدات میں اضافہ اور ادائیگیوں کے توازن برقرار رکھتے ہوئے اپنی جی ڈی پی نمو میں تیزی لا سکتا ہے جو موائر نے مزید کہا کہ پاکستان میں انتہائی خوش گوار وقت گزرا۔ پاکستان کو مالیات اور محصولات سے متعلق اصلاحات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے تقریب میں کراچی میں مقیم برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر لینس ڈَوم اور گرین اکانومی سے وابستہ افراد بھی موجود تھے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان
ٹیگز: