خواجہ آصف سے سعودی نیول فورسز چیف کی ملاقات،دفاعی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

Jul 21, 2025 | 19:48:PM
خواجہ آصف سے سعودی نیول فورسز چیف کی ملاقات،دفاعی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف  سے رائل سعودی نیول فورسز کے چیف نے ملاقات کی،ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں بحری تعاون اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی پربھی تفصیلی گفتگوہوئی،وزیر دفاع نے مشترکہ مشقوں اور تربیتی تبادلے کو فروغ دینے پر زوردیا ۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تزویراتی شراکت داری کو سراہا گیا۔خواجہ آصف نے دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:روپے کی بے قدری جاری، ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: