روس میں کان کنوں کو لے جانے والی بس کو حادثہ، 13 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) روس میں کان کنوں کو لے جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی۔
روسی حکام کے مطابق حادثہ روس کے یاکوتیا کے علاقے میں پیش آیا جہاں کان کنوں کو لے جانے والی بس کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔
روسی حکام کا بتانا ہے کہ حادثے میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق بظاہر حادثہ ڈرائیور کے گاڑی کا کنٹرول کھونے کے باعث پیش آیا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔