ویمنز ورلڈکپ،مراکشی کھلاڑی نوحیلہ بینزینا کو حجاب میں کھیلنے کی اجازت مل گئی

Jul 21, 2023 | 23:15:PM
ویمنز ورلڈکپ،مراکشی کھلاڑی نوحیلہ بینزینا کو حجاب میں کھیلنے کی اجازت مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فیفا نے ویمنز فٹبال ورلڈکپ میں مراکشی کھلاڑی نوحیلہ بینزینا کو حجاب میں میگا ایونٹ میں حصہ لینے کی اجازت دیدی۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق  مراکش کی فٹبال کھلاڑی  نوحیلہ بینزینا پہلی حجابی مسلم فٹبالر بننے کا اعزاز حاصل کریں گی، فیفا کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی ہے کہ مراکشی سٹار حجاب پہن کر ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی پہلی کھلاڑی ہوں گی۔

 25 سالہ نوحیلہ بینزینا مراکشی رائل آرمی فٹبال کلب کی بھی نمائندگی کرچکی ہیں جبکہ 2018 میں انہوں نے قومی ٹیم میں شمولیت اختیار کی تھی۔

قبل ازیں گزشتہ روز ویمنز فٹبال ورلڈکپ میں فلسطین سے تعلق رکھنے والی ہیبا سعدیہ بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں پہلی حجابی ریفری ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

واضح رہے کہ مراکش کی خواتین ٹیم کو گروپ ایچ میں رکھا گیا ہے، اس گروپ میں جرمنی، کولمبیا اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں شامل ہیں۔