آصف زرداری کی چودھری شجاعت سے ملاقات ختم، سابق صدر کا وکٹری کا نشان 

Jul 21, 2022 | 19:14:PM
سابق صدر آصف زرداری، چودھری شجاعت، ملاقات
کیپشن: آصف زرداری چودھری شجاعت سے ملاقات کرتے ہوئے، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق صدر آصف زرداری مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت سے ملاقات کے بعد واپس روانہ ہو گئے،آصف زرداری واپسی پر اپنی گاڑی میں وکٹری کا نشان بناتے ہوئے گزرے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے توڑ جوڑ کا سلسلہ جاری ہے ،پارٹی قائدین کی جانب سے اپنے امیدوار کی کامیابی کیلئے سرتوڑ کوششیں جاری ہیں۔سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ،آصف زرداری اور چودھری شجاعت کی ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی ،ملاقات میں وفاقی وزیر چودھری سالک حسین اور رخسانہ بنگش موجود تھے ،ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحا ل اور وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔
آصف زرداری واپسی پر اپنی گاڑی میں وکٹری کا نشان بناتے ہوئے گزرے ۔

یہ بھی پڑھیں: مولانافضل الرحمان اعصابی تناؤ میں کمی کی دوائیاں لیں،فواد چودھری کا مشورہ