ق لیگ اور تحریک انصاف کی مشاورتی بیٹھک 

Jul 21, 2022 | 17:56:PM
میٹنگ ، بڑے فیصلے
کیپشن: ق لیگ اور تحریک انصاف کی میٹنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر تحریک انصاف اور ق لیگ کے بڑوں کی مشاورتی بیٹھک ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق مشاورتی اجلاس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی ، اسد عمر ، شاہ محمود قریشی ، شفقت محمود ، فرخ حبیب ، راجہ بشارت ، میاں محمود الرشید ، اسلم اقبال نے شرکت کی ۔اپوزیشن لیڈر سبطین خان ، وسیم بادوزئی ، زین قریشی بھی مشاورتی اجلاس میں شریک ہوئے ۔مشاورتی بیٹھک میں دونوں جماعتوں کے اراکین کی حاضری پر اظہار اطمینان۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کے امید وار پرویز الٰہی نے کہا کہ چھانگا مانگا کی سیاست کرنے والوں کو ناکامی ہوگی ،اسد عمر نے کہا کہ ایک ایک ووٹ پر پہرہ دیں گے اور کامیابی حاصل کریں گے ،عمران خان کا کوئی ساتھی بکاو مال نہیں ،پنجاب میں جمعہ کو انشااللہ پرویز الہی وزیر اعلی پنجاب منتخب ہوں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے کتنے لوگ ووٹ نہیں دے گے، رانا ثنااللہ کا انکشاف