عید کے موقع پر بختاور بھٹو کی عوام سے اپیل

Jul 21, 2021 | 11:33:AM
عید کے موقع پر بختاور بھٹو کی عوام سے اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیرِاعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو نے کورونا وائرس کے پیش نظرِ عید کے موقع پر عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ ’میری سب سے گزارش ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خاص طور پر پاکستان میں جہاں ہماری ایس او پیز کی خلاف ورزی  کی وجہ سے کورونا وائرس کیسز میں اضافہ ہورہا ہےانہوں نے کہا کہ ’غیرضروری معاشرتی اجتماعات کی وجہ سے کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

ہمارے پاس پہلے ہی کورونا ویکسینیشن کا سسٹم انتہائی ناقص ہےآخر میں بختاور بھٹو زرداری نے اپنے تمام چاہنے والوں اور اُن کے اہلخانہ کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد بھی دی۔بختاور بھٹو کے ٹوئٹ پر  مداحوں کی بڑی تعداد نےاُنہیں بھی عید کی مبارکباد دے رہی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان بھر میں مسلمان آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں۔کراچی، حیدرآباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔
 یہ بھی پڑھیں:    کراچی : ڈیلٹاویرئنٹ کی شرح سو فیصد ہوگئی