کراچی : ڈیلٹاویرئنٹ کی شرح سو فیصد ہوگئی

Jul 21, 2021 | 10:54:AM
کراچی : ڈیلٹاویرئنٹ کی شرح سو فیصد ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وائلڈ ٹائپ کےکورونا وائرس کا مکمل خاتمہ ہو چکا ہے، تاہم ڈیلٹاویرئنٹ کی شرح سو فیصد ہوگئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف وائرولوجی کے ڈاکٹراقبال چوہدری نے کہا ہے کہ کراچی میں وائلڈ ٹائپ کے کورونا وائرس مکمل طور پر ختم ہو چکا ہےانہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز 80 افراد کی جینو ٹائپنگ کی گئی، تمام کیس ڈیلٹا وئیرئنٹ کے نکلے۔

انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل سینٹر فور کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز کی لیب میں کوروناکی شرح 19-20 فیصد کے درمیان ہے۔وفاقی حکام کے مطابق شہر قائد میں کورونا وائرس کے پھیلنے کی شرح 16اعشاریہ 46 فیصد ہوگئی ہے، شہر میں گزشتہ روز 8464ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ گزشتہ روز 1393 کورونا کے پازیٹو کیس سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    یو ای ٹی کی تاریخ میں پہلی بار خاتون پروفیسر تعینات