شہر قائد میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی نہ آسکی، شہری پریشان  

Mar 30, 2024 | 11:02:AM
شہر قائد میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 8سے10گھنٹوں کی بجلی کی آنکھ مچولی جاری، بجلی کی بندش نے شہریوں کی زندگیوں سے سکون چھین لیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسیم افتخار) شہر قائد میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 8سے10گھنٹوں کی بجلی کی آنکھ مچولی جاری، بجلی کی بندش نے شہریوں کی زندگیوں سے سکون چھین لیا ہے۔

بجلی کی بندش سے رہائشی وصنعتی علاقے متاثر ہورہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش سے سحروافطار کی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ بجلی غائب ہونے سے پانی کی قلت سمیت دیگر مسائل کاسا مناکرنا پڑ رہا ہے۔

میمن گوٹھ، رئیس امروہی کالونی، بلدیاٹائون، اتحادٹائون، لانڈھی، دائودچورنگی، گھگھرپھاٹک، لیاری سمیت مختلف پوش پسماندہ مضافاتی علاقے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متاثر ہیں۔

مزید پڑھیں:  برازیل سے اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

دوسری جانب ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی۔ کیبل فالٹس یاتکنیکی خرابی کو لوڈشیڈنگ سے تشبیہہ نہ دی جائے۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ بجلی چوری والے علاقوں میں وہاں کی صورتحال کے مطابق لوڈمینجمنٹ کی جاتی ہے۔

دوسری جانب پشاور کے علاقے ورسک روڈ شیر کلے میں گھر کی خستہ حال چھت گرنے کی وجہ سے 3 افراد ملبے تلے دب گئے، ریسکیو ٹیموں نے تینوں افراد کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال لیا، زخمیوں میں دو بچے اور ایک خاتون شامل ہے۔

ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے تمام زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کر دیا  ہے۔