بالی ووڈ اداکارہ شلپا سیٹھی کے شوہر  کی گرفتاری کی ویڈیو وائرل

Jul 21, 2021 | 11:14:AM
بالی ووڈ اداکارہ شلپا سیٹھی کے شوہر  کی گرفتاری کی ویڈیو وائرل
کیپشن:  بالی ووڈ اداکارہ شلپا سیٹھی شوہر  راج کندرا ہمراہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ)فحش فلمیں بنانے اور کچھ ایپ کے ذریعہ پبلش کرنے کے الزام میں بالی ووڈ اداکارہ شلپا سیٹھی کے شوہر اور معروف بزنس مین راج کندرا کی گرفتاری کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا ہوا ہے۔اس کے ساتھ ہی راج کندرا کا ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے ، جو ٹھیک ان کی گرفتاری سے پہلے کا ہے ۔

بھارتی کے ایک نجی ٹی وی کے رپورٹ کےمطابق راج کندرا کو  گزشتہ روز رات  گئ  کرائم برانچ نے  گرفتار کیا تھا ۔ بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق پولیس کمشنر نے اس معاملہ میں کہا ہے کہ وہ اہم سازشی معلوم ہوتے ہیں اور اس سلسلہ میں ہمارے پاس کافی ثبوت ہیں ۔ راج کندرا کی گرفتاری سے قبل کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ اس ویڈیو کو ٹویٹر پر شیئر کیا گیا ہے۔ یہ ویڈیو اس وقت کا ہے جب راج کندرا کو ممبئی پولیس کرائم برانچ کے ذریعہ انہیں پراپرٹی سیل میں پیش کیا گیا تھا اور یہیں سے راج کندرا کو گرفتار کرلیا گیا تھا ۔

واضح رہے کہ فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار راج کندرا کو عدالت نے 23 جولائی تک پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ فروری 2021 میں راج کندرا کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی گئی تھی ۔ ان پر فحش ویڈیو ریکارڈ کرنے اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کا الزم لگایا گیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو آخری ٹی ٹوینٹی میں شکست، انگلینڈ نے سیریز2.1 سے جیت لی