پاکستان کو آخری ٹی ٹوینٹی میں شکست، انگلینڈ نے سیریز2.1 سے جیت لی

Jul 21, 2021 | 09:33:AM
پاکستان کو آخری ٹی ٹوینٹی میں شکست، انگلینڈ نے سیریز2.1 سے جیت لی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انگلینڈ نے تین ٹی ٹوینٹی میچوں کی  سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کو شکست  دے کر سیریز 2.1 سے اپنے نام کرلی۔

پاکستان  کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔ پاکستانی کی ٹیم انگلینڈ کی ٹیم کو بڑا ٹارگٹ دینے میں ناکام رہی۔ صرف محمد رضوان نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور  76 رنز  بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کی اننگ میں 3 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے،  میچ کا فیصلہ آخری اوور میں ہوا جب انگلینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز کا ہدف حاصل کر لیا۔انگلینڈ کی جانب سے جیسن رائے نے36 گیندوں پر 64 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی اور وہ مین آف دی میچ قرار پائے۔  ڈیوڈ ملان نے 31 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ نے چار اوورز میں 28 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ عماد وسیم، شاداب خان اور عثمان قادر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔پاکستان ٹیم کی جانب سے فخرزمان 24 ، صہیب مقصود 13 اور بابراعظم 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ عماد وسیم 3 ، شاداب خان 2 اور محمد حفیظ ایک رن بناسکے۔ انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 4 اور معین علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔انگلینڈ نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرکے سیریز 2.1 سے جیت لی۔

 یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: سابق سفارتکار کی بیٹی قتل