کراچی ائیرپورٹ پر 5 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کی چرس اسمگل کرنے کی کوششیں ناکام

Jan 21, 2026 | 20:54:PM
کراچی ائیرپورٹ پر 5 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کی چرس اسمگل کرنے کی کوششیں ناکام
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)کلکٹریٹ آف کسٹمز ایئرپورٹس کراچی نے  5 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی چرس اسمگل کرنے کی دو کوششیں ناکام بنا دیں۔

 ایف بی آر کے مطابق امریکہ سے آنے والے مشتبہ پارسلز کی معمول کی جانچ پڑتال  کے دوران ایک پارسل سے 370 گرام چرس برآمد کی گئی ۔

فیڈرل بیورو آف ریونیو کے مطابق دوسرے پارسل میں 1.5 کلوگرام چرس چھپا کر اسمگل کی جا رہی تھی، پارسلز کی جانچ پڑتال  اسسٹنٹ کلکٹر ایئر کارگو کنٹرول یونٹ کی نگرانی میں کی گئی ۔

 ایف بی آر کے مطابق منشیات کو متعلقہ قوانین کے تحت ضبط کر لیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے، ایف بی آر منشیات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی تجارت کے خلاف ہر سطح پر مؤثر کارروائی کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :تمام ریکارڈٹوٹ گئے،سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ سے اوپر چلی گئی