پاکستان کا غزہ امن بورڈ میں شمولیت کا فیصلہ،اسحاق ڈار نے تصدیق کر دی

Jan 21, 2026 | 18:52:PM
پاکستان کا غزہ امن بورڈ میں شمولیت کا فیصلہ،اسحاق ڈار نے تصدیق کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے غزہ امن بورڈ میں شمولیت کے فیصلے کی تصدیق کردی۔

تصدیق ایکس پیغام میں کی گئی۔اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے غزہ امن منصوبے کی حمایت میں بورڈ آف پیس (BoP) میں شمولیت کے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان نے یہ فیصلہ اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے تحت کیا ہے۔

نائب وزیراعظم کاکہناتھا کہ پاکستان نے مستقل جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی، اور غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔پاکستان نے ایک منصفانہ اور مقررہ مدت پر مبنی عمل کے ذریعے ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔مجوزہ فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس الشریف ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانیوں کیلئے ترکیہ کا ویزا حاصل کرنے کا نیا طریقہ ! فیس کتنی ہوگی؟