غیر حاضریوں پر کوئی رعایت نہیں، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کانوٹیفیکیشن جعلی نکلا

Jan 21, 2026 | 18:41:PM
 غیر حاضریوں پر کوئی رعایت نہیں، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کانوٹیفیکیشن جعلی نکلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اپنے نام سے منسوب نوٹیفکیشن جعلی قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا "حاضری کی چھوٹ" کا نوٹیفکیشن من گھڑت نکلا۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے خبردار کیا ہے کہ سٹوڈنٹس  اور والدین ہوشیار رہیں۔  حاضری سے متعلق وائرل  کیا جانے والا نام نہاد مراسلہ فیک ہے۔ امتحانات میں شرکت کے لیے کم سے کم حاضریوں کی تعداد  کی شرط ختم نہیں کی گئی۔ایچ ای سی

 کالجز اور یونیورسٹیوں میں غیر حاضری کے جرمانے ختم کرنے سے متعلق بھی  کوئی حکم جاری نہیں ہوا۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے حکام نے کہا کہ  شہری غیر تصدیق شدہ اور جعلی معلومات  سے خود بھی بچہیں اور ان کو پھیلانے سے بھی  گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیئے: پاکستان نےغزہ کیلئے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی