21 دن سے بستر پر پڑا ہوں؛ راشد محمودنے دعاؤں کی اپیل کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سینئر اداکار راشد محمود نے مداحوں سے اپنی صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کردی۔
راشد محمود نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں مداحوں کو اپنی صحت کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا ۔
اُنہوں نے بتایا کہ میں پچھلے 21 دنوں سے بستر پر پڑا ہوں،میں دل کا مریض تو پہلے سے ہی تھا اور اب مہروں کی ایک نئی تکلیف میں مبتلا ہوگیا ہوں۔
پرائیڈآف پرفارمنس سینئراداکار نے مزید بتایا کہ جناح ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ سے میرا علاج ہونا شروع ہوا پھر مختلف قسم کے ٹیسٹ بھی ہوئے اور اب میں اُٹھ کر خود چلنے کے قابل ہوا ہوں۔
اُنہوں نے بتایا کہ تکلیف تو اب بھی ہو رہی ہے لیکن اس شدت سے نہیں ہے جتنی شدت سے پہلے تھی۔
یہ بھی پڑھیں:بیٹی کی رخصتی پر گیت گاتے آبدیدہ ہوگیا تھا؛ راحت فتح علی خان کا انکشاف
راشد محمود نے مداحوں سے اپنی صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں اس ملک کا ایک مزدور ہوں، کبھی کسی سے کچھ نہیں مانگا، دعا کریں کہ میں مکمل صحتیاب ہو جاؤں تاکہ میری زندگی کا تسلسل برقرار رہے کیونکہ میں کوئی نہ کوئی کام کرتا رہوں تو میرا گھر چلتا ہے۔