پیپلز پارٹی کے معروف رہنما انتقال کر گئے

Jan 21, 2026 | 12:28:PM
پیپلز پارٹی کے معروف رہنما انتقال کر گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی پہاڑ پور کے رہنما محمد عارف جیالہ انتقال کر گئے ہیں۔

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیپلز پارٹی پہاڑ پور کے سرگرم کارکن محمد عارف جیالہ کی وفات پر گہرے دکھ کااظہار کیا ہے ۔

گورنرخیبرپختونخوا پشاور کےدفتر سےجاری بیان کے مطابق اپنی تعزیتی پیغام میں گورنر نے کہا کہ مرحوم پیپلز پارٹی کا مخلص وفادار کارکن تھا ،جس نے ہمیشہ ذاتی مفادات کے بجائے پارٹی نظریہ کو فوقیت دی ۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائےاور مرحوم کے لواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وفاقی وزیر داخلہ انتقال کر گئے