معاہدے کے برعکس سولر سسٹم سے بجلی بنانے والوں کیخلاف بڑا فیصلہ

Jan 21, 2026 | 12:15:PM
 معاہدے کے برعکس سولر سسٹم سے بجلی بنانے والوں کیخلاف بڑا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہد سپراء)وفاقی حکومت نے سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار کرنے والوں کیخلاف بڑا فیصلہ سنا دیا۔
 لیسکو سمیت دیگر کمپنیوں میں معاہدے کے برعکس اضافی سولر پینلز لگا کر بجلی کی جنریشن کرنے والوں کو بلوں میں ریلیف دینے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
لیسکو سے منظورہ شدہ لوڈ کے مطابق صارفین کو ایکسپورٹ شدہ یونٹس پر ریلیف ملے گا،اضافی سولر پینلز لگا کر بجلی کی پیداوار کرنے والوں کو زائد جنریشن پر ریلیف نہیں ملے گا،بجلی کے تقسیم کار کمپنیوں میں اضافی بجلی کو’’صفر‘‘ یونٹس کے طور پر لیا جائیگا۔
لیسکو نے نیٹ میٹرنگ پر منتقل کنکشنز پر اضافی پیداوار کی بلنگ پر چیک لگا دیا،لیسکو کی جانب سے گرین اور بائی ڈائریکشنل میٹرز کی ایم ڈی آئی ریکارڈ کی جائیگی،ایم ڈی آئی ریڈنگ میں امپورٹ اور ایکسپورٹ شدہ یونٹس سامنے آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:اوورسیز پاکستانیوں کو گاڑی کی خرید و فروخت میں بڑی سہولت دینے کافیصلہ
ریڈنگ کی بنیاد پر اضافی بجلی پر صارفین کے بلوں میں ریلیف نہیں مل سکے گا۔
ذرائع کے مطابق پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی نے مراسلہ جاری کر کے پابندی لگوائی ہے۔