گل پلازہ کے ملبے سے نکلنے والی نقدی چوری کرنے والا مزدور پکڑا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احسن عباسی ) گل پلازہ کے ملبے سے نکلنے والی نقدی چوری کرنے والا مزدور پکڑا گیا۔
متاثرہ عمارت کے ملبے سے مبینہ طور پر لوٹ مار کرنے والے مزدور کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
زیر حراست مبینہ مزدور ملبے سے ملنے والی رقم چرانے کی کوشش کر رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:گل پلازہ کے بعد ایک اور پلازہ غیرمحفوظ،سیل کر دیا گیا
موقع پر موجود انتظامیہ نے مزدور کو چوری کرتے دیکھا اور پکڑ لیا۔
حراست میں لیاگیا مبینہ مزدور ملبے سے ملنے والی نقدی رقم چھپا کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
پولیس نے مبینہ مزدور کو مذید تفتیش کے لئے تھانے منتقل کردیا۔