تربت: نیشنل پارٹی کے امیدوار لالا رشید دشتی کے قافلے پر فائرنگ 

Jan 21, 2024 | 21:08:PM
تربت: نیشنل پارٹی کے امیدوار لالا رشید دشتی کے قافلے پر فائرنگ 
کیپشن: لالا رشید دشتی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین)ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریاں عروج پر ہیں اور امیدوار کی جانب سے لوگوں کو قائل کرنے کیلئے جلسوں، کارنر میٹنگ اور ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جارہا ہے ،اس دوران بہت سے ناخوشگوار واقعات بھی پیش آ چکے ہیں، ایسے میں تربت میں پی بی 27 دشت سے نیشنل پارٹی کے امیدوار لالا رشید دشتی کے قافلے پر فائرنگ کی گئی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق گولیاں امیدوار لالہ رشیددشتی کے گاڑی کی فرنٹ شیشے پر لگیں، بلٹ پروف گاڑی کی وجہ سے محفوظ رہے ، سینیٹر کہدہ اکرم دشتی، حاجی رستم دشتی اور دیگر رہنما ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس نے 2 ٹک ٹاکرز کو گرفتار کر لیا، وجہ بھی سامنے آ گئی