پولیس رولز میں ترمیم، آپریشنز اور انویسٹی گیشن کا ریکارڈ ڈیجیٹل کرنے کا حکم

Jan 21, 2024 | 16:04:PM
پولیس رولز میں ترمیم، آپریشنز اور انویسٹی گیشن کا ریکارڈ ڈیجیٹل کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(چوہدری عابد) پنجاب پولیس  کے رولز میں ترمیم کرتے ہوئے آپریشنز اور انویسٹی گیشن پولیس کا ریکارڈ ڈیجیٹل کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق  پنجاب پولیس کے 1934 کے رولز میں اہم ترمیم کی گئی جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا،نوٹیفکیشن میں تھانے کا آپریشنز پولیس اور انویسٹی گیشن پولیس کا تمام ریکارڈ ڈیجیٹل کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق  پنجاب کے تمام تھانوں کے لئے حکم  جاری کیا گیا ہے، ریکارڈ مرتب کرنے کے لئے تھانوں میں آئی ٹی پر دسترس رکھنے والے افراد کی تعیناتی کی جائے گی، تھانے کی تمام کارروائی روزانہ کی بنیاد پر سسٹم ریکارڈ کا حصہ بنائی جائے گی۔

دستاویز  میں کہا گیا  ہے کہ ڈیجیٹل ریکارڈ بنانے کے ساتھ 2 ہارڈ کاپیاں بھی بنائی جائیں گی، ایک کاپی تھانہ اور ایک ہارڈ کاپی ایس پی آفس کے ریکارڈ کا حصہ ہو گی، ایس پی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کریں گے اور ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:حافظ آباد میں بھی محسن سپیڈ ، اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری

دستاویز میں مزید کہا  گیا ہے کہ ریکارڈ مرتب ہونے سے آئی جی پنجاب کسی بھی تھانے میں درج مقدمہ کی کارروائی ایک کلک پر دیکھ سکیں گے۔