وزیراعلیٰ کا رپورٹرز،کیمرہ مینوں اور فوٹوگرافرز کو پلاٹس دینے کا اعلان

Jan 21, 2024 | 12:52:PM
وزیراعلیٰ کا رپورٹرز،کیمرہ مینوں اور فوٹوگرافرز کو پلاٹس دینے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نگران وزیراعلیٰ پنجاب  نےصحافیوں سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا، محسن نقوی نے پروفیشنل صحافیوں کو رہائشی پلاٹس دینے کااعلان کردیا ۔
 وزیراعٰلی  پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا  کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بارصحافی برادری کو شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے رہائشی پلاٹس دیئے جائیں گے۔  پرنٹ والیکٹرانک میڈیا کے رپورٹر ز، فوٹو گرافرز اور کیمرہ مینوں کو مجموعی طور پر 3300 پلاٹس دئیے جائیں گے، پلاٹ کے حصول کیلئے اہلیت کا اشتہار کل 22جنوری کو اخبارات میں دیاجائے گا۔

ضرور پڑھیں:عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات بنانے کی پوری کوشش کی مگر بات نہیں بنی:حامد میر

انہوں نے کہا ہے کہ رپورٹرز کو شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے 7 مرلے کا پلاٹ دیا جائے گا جبکہ کیمرہ مین اور فوٹو گرافرز کو3 مرلے کاپلاٹ دیا جائے گا،  راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی صحافی برادری کو پلاٹ کے حصول کیلئے طریقہ کار سے آگاہ کرے گی۔
 وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو  تقریبا ایک  سال ہو چکا ہے،جس شہر کا دورہ کرتا  ہوں وہاں پر صحافی بھائیوں کا ایک ہی مطالبہ ہوتا تھا کہ ہمارے لئے کچھ کریں اور آج وہ وعدہ پورا کر دیا ہے۔روڈا صحافی برادری کو پلاٹ کے حصول کیلئے طریقہ کار سے آگاہ کرے گی،صحافیوں کا مطالبہ تھا کہ ہماری کالونی کا کچھ کریں ،پچھلے چند ماہ سے ہم نے اس معاملے پر مشاورت کی ،چاہتے تھے کہ ایسی جگہ منتخب کریں جو سب کیلئے بہتر ہو،پرنٹ ،الیکٹرانک میڈیا کےفوٹوگرافرز،رپورٹرز کیلئے سکیم لانچ کی ہے،3مرلے کے ایک ہزار پلاٹس دئیے جائیں گے،7مرلے کے 2ہزار پلاٹس دئیے جائیں گے،200ایکڑ زمین کا انتخاب کیا گیا،ساری ٹیم نے اس پر بہت محنت کی۔


انہوں نے کہا ہے کہ28جنوری تک صحافی پلاٹوں کےلئے اپلائی کر سکتے ہیں ،پیر سے صحافی پلاٹوں کےلئے درخواستیں دے سکتے ہیں،صحافی کسی بھی گروپ یا اخبار سے ہوں ،میرٹ پر پلاٹ دئیے جائینگے،روڈا اس حوالے سے مکمل تفصیل شائع کرے گا،کوشش ہے کہ 8فروری سے پہلے پلاٹوں کی بیلٹنگ مکمل کریں،کوشش بہت تھی کہ پلاٹ کو 10مرلے تک لے کر جائیں ،صحافیوں کی تعداد زیادہ ہونے پر 7مرلے کے پلاٹ کا فیصلہ کیا۔


کوشش ہے کہ بینک آف پنجاب صحافیوں کو قرضے فراہم کرے ،اس منصوبے کےحوالے سے باقاعدہ اشتہار دیا جائے گا،جو چیزیں طے ہو چکی ہیں اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی،ہم دوسرے فیز میں بھی جاسکتے ہیں،کوشش ہے کہ پہلے سینئرز کو ایڈجسٹ کرلیں،میرے لئے تمام شہروں کے صحافی برابر ہیں ،ایسا نہیں ہو سکتا کہ منصوبے صرف لاہور کے صحافیوں کیلئے بنیں ،راولپنڈی اور فیصل آباد کے صحافیوں کو بھی سہولیات ملیں گی۔


انہوں نے کہا ہے کہ یہ منصوبے کسی بھی صورت رُکے گا نہیں ،میں سیٹ پر نہ بھی ہوا تو بھی اس منصوبے کیلئے آپ کے ساتھ لڑوں گا،صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے کوشاں ہیں ،صحافیوں کے لئے طویل مدتی منصوبوں پر عمل پیرا ہیں ۔