شعیب ملک کی تیسری شادی ،ثانیہ مرزا کی حمایت میں سلمان خان بھی بول پڑے

Jan 21, 2024 | 12:18:PM
شعیب ملک کی تیسری شادی ،ثانیہ مرزا کی حمایت میں سلمان خان بھی بول پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اداکارہ ثناء جاوید سے شادی کی بعد بالی ووڈ کے دبنگ خان نے بھی بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی حمایت میں بیان جاری کردیا جو وائرل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ روز  شعیب ملک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بیک وقت ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انکو عروسی جوڑے میں ملبوس اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ کھڑے دیکھا جاسکتا تھا جو خود بھی دلہن بنی ہوئی تھیں۔

اس پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں "الحمداللہ'"لکھا گیا اور پھر ثناء جاوید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نام تبدیل کرتے ہوئے "ثناء شعیب ملک'لکھ دیا, جیسے ہی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ہنگامہ برپا ہو گیا،صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل آنے شروع ہوگئے ۔

شعیب ملک کی تیسری شادی کی خبر عام ہونے پر ثانیہ مرزا کے والد نے بھارتی میڈیا میں بیان دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ"ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے خلع لی تھی"۔

سوشل میڈیا صارفین اہلیہ سے بے وفائی کرنے پر شعیب ملک اور ایک گھر توڑنے پر ثناء جاوید پر شدید تنقید کرتے نظر آئے،اسی دوران سلمان خان کی ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی جس میں وہ ثانیہ مرزا کی حوصلہ افزائی کرتے نظر آرہے ہیں۔ مذکورہ پوسٹ میں سلمان خان نے لکھا کہ " فکر نہ کرو ثانیہ ہم سب کو تم پر فخر ہے۔ ہار اور جیت تو زندگی کا حصہ ہے  اور ہار کے بعد جیت ہے,جیتے رہو"۔

یہ بھی پڑھیں:ثناء جاوید کی شادی کے بعد عمیر جسوال کی 'انسٹا اسٹوری' توجہ کا مرکز
 سلمان خان کی جانب سے جاری کی گئی اس حمایتی پوسٹ کو پڑھ کر سوشل میڈیا صارفین خوش دکھائی دیے کہ کسی سپر سٹار نے ثانیہ مرزا کے حق میں بات کی اور انکے غم کا مداوا پبلک پلیٹ فارم پر کیا۔

بعدازاں پوسٹ کے نیچے درج تاریخ پر نظر پڑنے پر حقیقت کچھ اور ہی نکلی کیونکہ زیرِ گردش یہ پوسٹ ابھی کی نہیں بلکہ 3 جون 2011 کو شیئر کی گئی تھی, سال 2011 میں شیئر کی گئی اس پوسٹ کا مقصد ثانیہ مرزا کو فرینچ اوپن کے فائنل میں ملنے والی شکست پر ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی طلاق کی افواہیں گزشتہ سال سے خبروں کی زینت بنتی رہیں لیکن دونوں نے اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی,علیحدگی کی افواہ کی ایک وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ کسی پاکستانی اداکارہ کے ساتھ شعیب ملک کا افیئر چل رہا ہے اور ثانیہ مرزا بھی اس حوالے سے جان چکی ہیں جس کے سبب دونوں میں علیحدگی کے در پہ ہیں۔

اس خبر کے چلتے پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر کا نام بار بار لیا گیا لیکن کبھی بھی ثناء جاوید پر کسی کا بھی شک نہیں گیا۔