انسٹاگرام میں ٹک ٹاک کی طرح ری مکس ویڈیو بنانا اب ممکن۔۔نیا فیچر متعارف

Jan 21, 2022 | 18:29:PM
ٹک ٹاک۔انسٹا گرام۔صارفین۔ویڈیو۔فوٹو شیئرنگ ایپ
کیپشن: انسٹا گرام اور ٹک ٹاک کے لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انسٹاگرام نے ٹک ٹاک کا ایک اور فیچر اپنی فوٹو شیئرنگ ایپ کا حصہ بنالیا ہے۔اب صارفین کو ٹک ٹاک کے انداز کی ایسی ویڈیوز انسٹاگرام پر بنانے کے لئے ریلز میں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی جن کو 2 افراد کے اشتراک سے تیار کیا جاتا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق میٹا کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ میں ری مکس فیچر کو ساتھ مل کر ویڈیوز کی تیاری کے لئے توسیع دی جارہی ہے۔جیسے ہی ویڈیو کو ریلیز کیا جائے گا تو صارف تھری ڈاٹ مینیو میں جاکر اسے ری مکس کرسکیں گے۔اس اپ ڈیٹ کے بعد بھی ویڈیو کو ریلز کے ذریعے ہی شیئر کرن کی ضرورت ہوگی مگر اس کے تمام ایڈیٹنگ ٹولز جیسے کولابوریشن، وائس اوورز اور ایفیکٹس دستیاب ہوں گے۔
انسٹاگرام کی جانب سے لائیو اسٹریمنگ کرنے والے صارفین کو بھی مزید سہولت فراہم کی جارہی ہے۔اب وہ اپنی لائیو برڈکاسٹ کو پروفائل میں ہائی لائٹ کرسکیں گے جو ان کے ناظرین کے لئے ریمائنڈر کا ایک آسان طریقہ ہوگا۔انہیں اب اسٹریم شیڈول کرنے کے لئے ریگولر فیڈ پوسٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔انسٹاگرام اپنی مخالف ایپ ٹک ٹاک کے مقابلے پر اسی کے فیچرز کو اپناتی رہتی ہے۔ٹک ٹاک میں ڈوئیٹ فیچر صارفین میں بہت زیادہ مقبول ہے جس کو اب انسٹاگرام کا حصہ بنایا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ حریم شاہ کا مداحوں کو ٹھٹھرتا سلام۔۔۔ویڈیو شیئر کر دی